تخلیق کار مگن ہے


تخلیق کار مگن ہے

محبت کے وہ لمحے
جن کے قدموں سے تذبذب سانپ کی طرح لپٹا ہے،
تخلیق کار چاہتا ہے کہ
تیقن کی سرزمین پراپنے نقوش بنائیں،
کیا کمزور اِرادوں کے پیچھے
کسی ہوش رُبا امکان کا جنم ہوسکتا ہے!
یا محض تخلیق کار کو اپنے کینوس کے سامنے
دیر سے بیٹھے بیٹھے کسی نئے
تجریدی تجربے کی ضرورت محسوس ہورہی ہے!
وہ اپنی آنکھوں میں بچھی ہوئی
سرنگوں کے جال میں سرکتے
لہو کے تموّج کوانتظار کی گرمی سے
اُچھال رہا ہے،
جب کینوس پر واٹر کلر سے اسے مزیّن کرے گا
تو محبوب کی آنکھوں سے
دُمدار سیاروں جیسی پلکوں والا
اعتراف کتر لے گا،
اور صحرا کی ریت جیسی
لہروں والے ہونٹوں پر
مسکان کی دیر سے سوئی گھنٹی کو جگادے گا‘
تخلیق کار کیوں جانب دار نہیں رہ سکتا!
اپنے تخیّل اور تحیّر کو مجسم کرکے
جا بہ جا عکس در عکس کیوں پھیلاتا ہے!

……..اور
تخلیق کار بے نیازی سے
کینوس کے سامنے دیر سے بیٹھا
اپنی یکتائی برقرار رکھ کر
کہانی کو کسی نئے زاویے سے
معکوس کرنے میں مگن ہے!

About Rafiullah Mian

I am journalist by profession. Poet and a story writer.

Posted on April 8, 2014, in Ghair Urozii Nazm and tagged , , , , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink. 11 Comments.

  1. بہت خوب! اچھا لگا کافی آپ کی شاعری پڑھ کے
    والـسـلام

    Liked by 1 person

  2. مجھے اندازہ نہیں تھا کے اآپ اتنا عمدہ لکھتے ہیں اب تھوڑا وقت میری ٹوٹی پھوٹی شاعری لے لئے بھی نکالیں پلیز عرصے سے کسی اصلاح کرنے والے کی تلاش تھی 🙂

    Like

  3. Blogging kay baray may zada know how nahi hay …but inshAllah koshish karoungi is taraf anay ki 🙂

    Like

  4. تخلیق کار بے نیازی سے دیر سے کینوس کے سامنے بیٹھا
    اپنی یکتائی برقرار رکھ کر
    کہانی کو کسی نئے زاویے سے
    معکوس کرنے میں مگن ہے

    Jitni khobsoorat shoruwat utna hi khobsoorat ikhtitam …achi nazam likhnay par daad qabool kijiye 🙂

    Liked by 1 person

  5. خوب کہا . . . تخلیق کار چاہتا ہے کہ یہ قدم تیقن کی سرزمین پر
    اپنے نقوش بنائے. . ..
    زبردست . . . .

    Liked by 1 person

Leave a comment