تخلیق کار مگن ہے
تخلیق کار مگن ہے
محبت کے وہ لمحے
جن کے قدموں سے تذبذب سانپ کی طرح لپٹا ہے،
تخلیق کار چاہتا ہے کہ
تیقن کی سرزمین پراپنے نقوش بنائیں،
کیا کمزور اِرادوں کے پیچھے
کسی ہوش رُبا امکان کا جنم ہوسکتا ہے!
یا محض تخلیق کار کو اپنے کینوس کے سامنے
دیر سے بیٹھے بیٹھے کسی نئے
تجریدی تجربے کی ضرورت محسوس ہورہی ہے!
وہ اپنی آنکھوں میں بچھی ہوئی
سرنگوں کے جال میں سرکتے
لہو کے تموّج کوانتظار کی گرمی سے
اُچھال رہا ہے،
جب کینوس پر واٹر کلر سے اسے مزیّن کرے گا
تو محبوب کی آنکھوں سے
دُمدار سیاروں جیسی پلکوں والا
اعتراف کتر لے گا،
اور صحرا کی ریت جیسی
لہروں والے ہونٹوں پر
مسکان کی دیر سے سوئی گھنٹی کو جگادے گا‘
تخلیق کار کیوں جانب دار نہیں رہ سکتا!
اپنے تخیّل اور تحیّر کو مجسم کرکے
جا بہ جا عکس در عکس کیوں پھیلاتا ہے!
……..اور
تخلیق کار بے نیازی سے
کینوس کے سامنے دیر سے بیٹھا
اپنی یکتائی برقرار رکھ کر
کہانی کو کسی نئے زاویے سے
معکوس کرنے میں مگن ہے!
Posted on April 8, 2014, in Ghair Urozii Nazm and tagged ghair urozi nazm, hosh ruba, nasri nazm, rafiullah mian, rafiullah's poetry, rrahi, sanp, sarzameen, surang, takhleeqkaar magan hay, tayaqqun, tazabzub, urdu nazm, urdu poetry, تخلیق کار مگن. Bookmark the permalink. 11 Comments.
بہت خوب! اچھا لگا کافی آپ کی شاعری پڑھ کے
والـسـلام
LikeLiked by 1 person
تہ دل سے ممنون ہوں محترمہ آپ کی آمد اور کمنٹس کرنے پر۔۔ سلامت رہیں
LikeLiked by 1 person
🙂
LikeLiked by 1 person
مجھے اندازہ نہیں تھا کے اآپ اتنا عمدہ لکھتے ہیں اب تھوڑا وقت میری ٹوٹی پھوٹی شاعری لے لئے بھی نکالیں پلیز عرصے سے کسی اصلاح کرنے والے کی تلاش تھی 🙂
LikeLike
شکر ہے کہ آخرکار پتا تو چلا آپ کو- کوشش کروں گا- ان شاء اللہ
LikeLike
Blogging kay baray may zada know how nahi hay …but inshAllah koshish karoungi is taraf anay ki 🙂
LikeLike
know how na honay ka koi masla nahi hay- jo bhi masla hoga wo main hal kardonga- ap ki blogging ki taraf paish qadmi ki dair hay- 🙂
yaqeenan ap ko bohot lutf ayega is dunya main
LikeLike
تخلیق کار بے نیازی سے دیر سے کینوس کے سامنے بیٹھا
اپنی یکتائی برقرار رکھ کر
کہانی کو کسی نئے زاویے سے
معکوس کرنے میں مگن ہے
Jitni khobsoorat shoruwat utna hi khobsoorat ikhtitam …achi nazam likhnay par daad qabool kijiye 🙂
LikeLiked by 1 person
qabool karli hay daad 🙂
mamnoon hoN. salamat rahain.
Ap kioN nahi aati blogging ki taraf. It is a vast fun – going with your daily thoughts and stuff at blogzine.
LikeLike
خوب کہا . . . تخلیق کار چاہتا ہے کہ یہ قدم تیقن کی سرزمین پر
اپنے نقوش بنائے. . ..
زبردست . . . .
LikeLiked by 1 person
بہت شکریہ پذیرائی کے لیے
LikeLike