Tutorials

Wazan وزن

شاعری

خیالی قوت پرواز کے ذریعے بحور کے مقررہ اوزان میں نہ صرف انسانی زندگی سے متعلق واقعات ، جذبات اور واردات قلبی کو نئی، انوکھی تشبیہات اور استعاروں میں پیش کیے گئے کلام موزوں کو ہی شاعری کہتے ہیں بلکہ نباتات و حیوانات وغیرہ کے مشاہدات، احساسات اورتاثرات کو بھی بحر کے مقرر آہنگوں میں پیش کرنے کا نام شاعری ہے۔
فن شاعری کے بارے میں اکثر یہ رائے دی جاتی ہے کہ یہ دقیق اور خشک ہے۔ اگر یہ غلط نہیں تو سراسر درست بھی نہیں ہے کیوں کہ ہر وہ کام جس کو کرنے کی نیت نہ ہو، وہ مشکل ہوتا ہے، ورنہ کوئی کام مشکل نہیں ہے۔
زحافات کی طویل فہرست کی وجہ سے اسے خشک علم سمجھا جاتا ہے۔ میں یہاں بحور کے ساتھ ساتھ زحافات کی تفصیل بھی درج کررہا ہوں۔
****

بحرمتقارب

بنیادی رکن فعولن ہے۔ وتد مجموع (فعو) اور سبب خفیف (لن) کا مجموعہ ہے۔
زحافات
قبض ۔۔۔۔۔ فعولُ (ل متحرک)
قصر ۔۔۔۔۔ فعول (ل ساکن)
حذف ۔۔۔۔۔ فعل
ثلم ۔۔۔۔۔ فعلن
بتر ۔۔۔۔۔ فع
تسبیغ ۔۔۔۔۔ فعولان
ثرم ۔۔۔۔۔ فعلُ
ثلم و قصر ۔۔۔۔۔ فاع
ثلم و تسبیغ ۔۔۔۔۔ فعلان
****
بحر متقارب مثمن سالم
فعولن فعولن فعولن فعولن
****
فعولن کے ہم وزن الفاظ پر ایک نظر ڈالیں۔ آپ کو ان سے بہت حد تک مدد ملے گی۔ آپ آسانی سے جان سکتے ہیں کہ آپ نے اگراس بحر میں لکھنا ہے تو کس قسم کے الفاظ استعمال کرنے ہوں گے۔
****
محبت ، عبادت ، کنارہ ، سہارا ، جوانی ، مسیحا ، زمانہ ، سفینہ ، ندامت ، بڑھائی ، گریزاں ، حقیقت۔
کوئی تو، نہیں یہ، کہاں ہے، ذرا سن ، یہ دل ہے ، سنبھالو، سنوتم ، چلے آ ، میں جاؤں، تو آؤ، سنبھل کر، ارے جا، بتائیں۔
****
****

  1. ما شاءاللہ ! بہت ہی خوبصورت اندازِ تحریر ہے اور آپ کے سمجھانے کا طریقہ دل کو بہت پسند آیا۔

    Like

    • شہزاد اویسی صاحب، میرے بلاگ پر آپ کی آمد اور تبصرے کے لیے نہایت ممنون ہوں. امید ہے آپ آیندہ بھی آتے رہیں گے.
      آپ کے بلاگ پر گیا ہوں، اچھے مواد پر مشتمل ہے. اچھا لکھتے ہیں آپ.

      Like

      • رفیع اللہ بھائی ! جزاک اللہ خیرا۔۔۔ بس آپ کی محبت ہے اور گزارش ہے کہ آپ ورڈ پریس اور ٹیوٹر پر ہماری پیروی کریں تاکہ آپ سے مستقل کچھ سیکھنے کا موقع ملے کیونکہ آپ نئے لیکھنے والوں کی تربیت کیلئے قابلِ تحسین کام کررہے ہیں۔

        Like

Leave a comment