Blog Archives

برق گرنے پر


برق گرنے پر

ــ گزشتہ روز ملاوی کے دارالحکومت کے ایک ایڈونٹسٹ چرچ پر دوران عبادت آسمانی بجلی گرنے پرــ

سنیچر کے دن
جب ملاوی میں توسیعی سیشن جاری تھا
تب اُس چھت سے
‘جہاں ایک دن ہم سب کی
دکھ سے بھرے سینے میں
سانس بھرتی
‘بہت محبوب ہستی کو اٹھا لیا گیا تھا
ایک شعلہ لپکا
اورچند عبادت گزار روحوں کو
اٹھا کر لے گیا
روحوں نے دیکھا کہ
بھگدڑ میں
ان کے اجسام روندے جارہے ہیں
اور آسمان پر
شعلوں کی زبانیں کانپ رہی ہیں
زمین پر دہشت کی بارش سے
ظہور ثانی کے معتقدین
اپنی تھیولوجی بغل میں دبائے
محبوب ہستی کو مصلوب چھوڑ کر
بھاگتے جارہے ہیں
سچ کا لباس اوڑھ کر
مصلوب ہونے کا ہنر
عبادت گاہ کے فرش پر راکھ کی صورت پڑا ہے
اور میخوں پر ہتھوڑوں کی لگنے والی
ضربوں کی آوازیں
بھاگنے والوں کا
پیچھا کررہی ہیں

Barq girnay par

__ A free verse poem on lightning-bolt on an Adventist Church during a session on Saturday __

Sanature k din
Jab malawi main toseeii sasion jari tha
Tab os chat say Read the rest of this entry